راولپنڈی میں دو ڈاکورنگے ہاتھوں گرفتار
اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی: راولپنڈی میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔ انہیں بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ڈاکو تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ نورانی محلہ کے ایک گھر میں گھسے تھے ۔۔ انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔۔ لیکن شہریوں نے تعاقب کرکے انہیں پکڑ لیا ۔۔ جس کے بعد دونوں ڈاکوؤں کی خوب درگت بنائی گئی ۔۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا تھا ۔۔ مگر بعد میں پولیس نے ڈاکوؤں کو تحویل میں لے لیا ہے ۔۔