کراچی:بہادرگارڈنےبینک لٹنےسےبچالیا،سی سی ٹی وی جاری
کراچی:ناگن چورنگی کے پاس نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات بہادرسیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی۔
کراچی میں ہونےوالے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نڈر گارڈ نے3ڈاکوؤں کو بینک میں گھسنے سے روکا ہوا ہے۔ بینک کے دروازے پر گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید دھینگا مشتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بینک میں گھسنے پر ناکامی پر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو سڑک پر بھاگتے اور سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سماء