پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ہوگیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کافی سوچ بچار کے بعد کرکٹ ٹیم کا نیاکوچ چن لیا۔ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے عارضی کوچ ہونگے۔
ذرائع کےمطابق مشتاق احمد کو عارضی کوچ بنانےکافیصلہ کرلیاگیاہے۔ کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچ کی تقرری تک مشتاق احمد یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مشتاق احمدسلیکشن کمیٹی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وقار یونس کےمستعفی ہونے کے بعد یہ جگہ خالی تھی۔ پاکستان کو جون کے آخر میں انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہونا ہے۔اس دورے سے قبل کرکٹ بورڈ کسی اور کو یہ ذمہ داریاں سونپ کر مشکل دورے سے قبل کٹھن امتحان میں نہیں ڈالنا چاہتا۔
مشتاق احمد پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ سماء