باحجاب گلوکارہ اقراء نے میوزک بینڈ بنالیا

Singer With Hijab Lhr Usman Pkg 20-04

لاہور : لڑکیوں کیلئے حجاب کبھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا، یہ ثابت کیا ہے لاہور کی کم عمر گلوکارہ اقراء نے، جس نے حجاب کے ساتھ اپنا میوزک بینڈ بنایا اور یہ بینڈ اپنی صلاحیتوں کی بدولت روز بروز مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

گٹار کی دھن پر اپنی آواز کا جادو جگاتی اقراء، جس نے جديد گائيکی کے انداز کو تو اپنايا ليکن اپنے حجاب کا ساتھ نہ چھوڑا، اقراء کے بینڈ کا نام سوال ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اس میدان میں اپنا خوب نام بنائیں۔

سوال بينڈ پاکستان کے کئی شہروں ميں اپنی آواز کا جادو جگا چکا ہے اور اقراء کے ساتھی بھی اس کی کامیابیوں کیلئے محنت کررہے ہیں۔

اقراء نے اپنی گائيکی کی صلاحيتوں کو سب سے پہلے سوشل ميڈيا پر پيش کيا جس سے اسے خوب پذيرائی ملی۔

پردہ مجبوری بنتا ہے نہ ہی آگے بڑھنے کی راہ ميں رکاوٹ، بات شخصيت کے دکھاوے کی نہيں بلکہ فن ميں مہارت کی ہے، جو اگر اقراء کی طرح کسی ميں بھی ہے تو وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکتا ہے۔ سماء

Iqra

Entertainemtn

Tabool ads will show in this div