جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اسحاق ڈار کا خورشید شاہ سے رابطہ

4

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پانامہ لیکس سے متعلق کمیشن کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا، پی پی رہنماء نے بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی۔

خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کی آج ملاقات طے تھی لیکن اعتزاز احسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے شاہ صاحب نے ٹیلی فون پر مشاورت کو ترجیح دی، خورشید شاہ نے حکومت سے عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا مطالبہ کیا اور چیف جسٹس کے انکار کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کا آپشن بھی دیدیا۔

اسحاق ڈار کے فون کے بعد خورشید شاہ نے بتایا کہ انہیں اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، اب حکومت مشاورت کرکے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

سیاسی ماحول کی حدت میں اپوزیشن لیڈر اپنی سالگرہ بھول گئے لیکن اسٹاف نے کیک لاکر انہیں سرپرائز دیا۔ سماء

KhursheedShah

IshaqDar

JudicialCommission

PanamaLeaks

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div