وزیراعظم گیلانی کا نیشنل ہیلتھ کمپلیکس کا افتتاح

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزیراعظم ہوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں نیشنل ہیلتھ کمپلیس کا افتتاح کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک سال کے اندر پانچ سوبستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔
اسلام آباد میں چک شہزاد کے مقام پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں وفاقی دارالحکومت کا پہلا نیشنل ہیلتھ کمپیکس قائم کیا گیا ہے۔ آٹھ یونٹس پر مشتمل ہیلتھ کمپلیکس میں فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، فیڈرل جنرل ہسپتال، سنٹر فار الرجی، پبلک ہیلتھ انفارمیشن سنٹر، نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس،فیڈرل ڈرگ لیبارٹری اور نیشنل کنٹرول لیبارٹری قائم کی گئی ہیں۔۔۔ ہیلتھ کمپلیس کے افتتاح کے موقع پر وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محدود وسائل میں صرف تین ماہ کے عرصے کے دوران شاندار کمپلیکس کا قیام قابل تحسین ہے۔
وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے عین مطابق مرکزی حکومت نے دارالحکومت میں صحت کی سہولیات دینے کی ذمہ داری نبھا دی ہے۔ اس منصوبے سے صوبائی حکومتوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہیلتھ کمپلیس میں قائم کیئے گئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کا بھی اعلان کیا۔
 تقریب سے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کو گھر کی دہلیز پر تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کریگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم گیلانی نے اگلے بارہ ماہ کے اندر علاقہ کو لوگوں کے لیے پانچ سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ سماء

کا

eid

biden

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div