نومبرسیاسی تبدیلی کا مہینہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، پیرپگارا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ نومبر موسم کی تبدیلی کے ساتھ سیاسی تبدیلی کا مہینہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔کوئی کچھ بھی کرے کمشنری نظام نافذ ہو کر رہے گا۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ ان کی جماعت نے پرویز مشرف کے دورمیں بھی کمشنری نظام کی حمایت کی تھی۔ اور آج بھی اسی نظام کی حمایت کرتے ہیں۔کوئی کچھ بھی کرلےسندھ میں کمشنری نظام نافذ ہو کر رہے گا۔
پیرپگارا نے کہا کہ ملک میں پہلے دن سے احتساب نہیں ہوا۔ مسلم لیگ کے تمام دھڑے متحد ہوں گے۔ نومبر میں موسم کے ساتھ ساتھ سیاسی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔
پیرپگار نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جو بھی مصیبت ہےوہ حکومت نے پیدا کر رکھی ہیں اور حکومت ان مصیبتوں کو ختم کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

کا

MH370

parliament

attackers

alaska

governor