حملےکرنےاورکرانے والےجلدپکڑےجائیں گے،ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمیں متحد رہنا ہے، حملے کرنے اور کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔ مزید دیکھیں اور پڑھیں : پولیس پر سال کا سب سے بڑا حملہ کراچی کے علاقے اورنگی تاؤن میں سات پولیس اہل کارں کی شہادت کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس مشترکا طور پر کراچی واقعہ کی تحقیقا ت کر رہے ہیں، تاہم حملے کرنے اور حملے کرانے والے جلد پکرے جائیں گے۔ مزید ویڈیو دیکھیں : اہلکاروں کا قتل،عینی شاہد سامنے آگیا ڈی جی رینجرز نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یا عوام کے پاس جو بھی اطلاعات ہیں ہمارے ساتھ شیئر کریں، دہشت گردوں کے حملوں سے کبھی بھی ہمارا مورال ڈاؤن نہیں ہوگا، شدت پسند عناصر ایسے سیکڑوں منصوبے بنا سکتے ہیں  تاہم ہم سب کو مضبوط رہنا ہے اورکسی خوف اور دہشت کا شکار نہیں ہونا۔ مزید ویڈیو دیکھیں : ملزمان نے پہلے نام پوچھا،پھر فائرنگ کرکے شہید کردیا ڈی جی رینجز کا مزید کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی، تاہم امن کیلئے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں دیں گے، پولیس اہلکار وں نے پولیو رضا کاروں کی حفاظت کیلئے اپنی جان دی ۔ ایک سوال پر میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار پولیو ٹیموں کو پولیس موبائل دینا ممکن نہیں، تاہم حملہ کرنے والوں کو انجام تک ضرور پہنچائیں گے۔ سماء

dg rangers

KARACHI KILLING

police mobile

polio campaign

Tabool ads will show in this div