جب تک مسٹرشاہ رہیں گے،زمینوں کاریکارڈدرست نہیں ہوگا،سپریم کورٹ

Apr 20, 2016

Supreme-Court-of-Pakistan

اسلام آباد: زمینوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے پرسپریم کورٹ نے حکومت سندھ پرشدید برہمی کااظہارکردیا ۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ جب تک مسٹرشاہ رہیں گے حالات درست نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے سندھ میں زمینوں کاریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنے میں تاخیرپرشدید برہمی کا اظہارکیا۔جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ پانچ سال میں ایک ضلع کاریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوا۔اگرنیت ٹھیک ہوتی توریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرلیا جاتا۔جب تک مسٹر شاہ رہیں گے حالات درست نہیں ہونگے۔پانچ سال میں ایک بھی شکایت پرانکوائری یا انسپیشن نہیں کی گئی ۔

Hyd Land Grabbers Pkg 04-03 Arsalan

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں عدالتی احکامات کوانتظامی معاملات میں الجھا دیا جاتا ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے کی لینڈ کمپیوٹرائزیشن پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت کراچی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عدالت نے سندھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے دوماہ میں پیشرفت پررپورٹ طلب  کرلی۔  سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

justice amir hani muslim

Tabool ads will show in this div