ڈاو جونز انڈیکس نو ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

Apr 20, 2016
o.157577 نیویارک : امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی آگئی،جس کے بعد ڈاؤ جونز انڈیکس نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ڈاؤ جونز انڈیکس نو ماہ کی بلند ترین سطح پر رہا۔ حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو ایک دفعہ پھر بہتری کی جانب مائل کردیا ہے، سال کے آغاز سے ایک ہی دائرے میں منجمد مارکیٹ کا ایس اینڈ پی۔500 انڈیکس 10.5 فیصد تک گرگیا تھا، تاہم پیر کے روز ڈاؤ جونز انڈیکس نے 18000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد توڑ دی جو کہ پچھلے سال 21 جولائی کے بعد پہلی مرتبہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ایسے مواقع کم ہی آتے ہیں اور داؤ جونز کی انڈیکس میں بہتری درست سمت کی طرف اشارہ ہے۔ سماء

Crude Oil

Dow Jones

Tabool ads will show in this div