لگژری اپارٹمنٹ صرف309اسکوائرفٹ کا

TINY APARTMENT PKG 20-04 ہانگ کانگ :  ہانگ کانگ ميں صرف تين سو نو اسکوائر فٹ کا ایسا لگژری اپارٹمنٹ،جہاں گھر کی ہرسہولت حاضر اور مکین کی خوشیوں کا سارا سامان یہاں موجود ہے۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں مگر یہ ممکن ہے، جی ہاں ہانگ کانگ میں صرف تين سو نو اسکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ موجود ہے، جہاں کچن، بڑا سا باتھ ٹب، ہوم سينما، ورزش کیلئے جم اور بليوں کے کھيلنے کي جگہ بھی ہے۔ اسي طرح ديگر آسائش کے سامان اور ٹيکنالوجي کا بھي بہترين استعمال کیا گیا ہے، جہاں کسي بھي چيز کي کمي نہيں، جہاں چلنے پھرنے ميں نہيں دشواري اور نہ ہي رہنے ميں کوئي پريشاني۔ ناممکن دکھائي دینے والا یہ شاہکار  ہانگ کانگ کے آرکيٹيکچرز نے ممکن کردکھايا ہے، جس میں کم سے کم جگہ پر مہارت کا زیادہ سے زیادہ اظہار کیا گیا ہے۔ سماء

architecture

Tabool ads will show in this div