کچی آبادیوں کو قانونی قرار دینے کیلئے بل تیار

2314 اسلام آباد : بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے کی کچی آبادیوں کو قانونی قرار دینے کے قانون کا بل تیار کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بلوچستان کی کچی آبادی کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حکومت بلوچستان نے کچی آبادیوں کو قانونی قرار دینے کے قانون کا بل تیار کرلیا ہے جسے بہت جلد اسمبلی سے منظور کرالیا جائے گا۔ جس پر جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کو رہائش کی سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، کچی آبادیوں کی آڑ میں مافیا زمینوں پر قبضے کررہا ہے، انہوں نے حکومت کو ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کو قانونی قرار دینے میں مافیا کو فائدہ نہیں ہونا چاہیے اور دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، جس پر حکومتی وکیل نے عدالت کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور ریلوے لائنز کے ساتھ موجود آبادیوں کو منتقل کریں گے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ سماء

bill

SLUMS

Legislation

Tabool ads will show in this div