کوہستان میں مسافر بس پر فائرنگ؛ 18 ھلاک
اسٹاف رپورٹ
کوہستان: کوہستان میں مسافر بس پر فائرنگ سے اٹھارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔۔
زندگی کی بازی ہار جانے والے بدقسمت مسافروں میں تین بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں ۔۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ضلع کوہستان کے علاقے حربن نالہ کے قریب پیش آیا ۔۔ مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی اور اس میں پچیس مسافر سوار تھے ۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کئی مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا.