بلاول کا قائم علی شاہ کی جگہ نوجوان قیادت لانے کا فیصلہ

Apr 20, 2016
Untitled کراچی :  دس سال تک پيپلزپارٹي سندھ کے صدر رہنے والے قائم علی شاہ کی جگہ نئی قیادت لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جب کہ سندھ ميں تنظيم نو کے حوالے سے پي پي کي بھرپور سرگرمياں جاري ہيں۔ پاکستان پیپلز پارٹي کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان قيادت کو سامنے لانے کا فيصلہ کرليا، جيالوں کي تيسري نسل پيپلز پارٹي کي قيادت کا بوجھ سنبھالے گی۔ بلاول بھٹو زردای کے فیصلے کے مطابق سندھ سميت ملک بھر میں تنظیم نو کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے، دس سال تک پيپلزپارٹي سندھ کے صدر رہنے والے قائم علی شاہ کي قيادت کے دن بھي اب پورے ہونے کو ہیں۔ واضح رہے کہ پيپلزپارٹي کے قيام کو نصف صدي ہوگئي،جس کے بعد پچاس برس کي پارٹي ميں نئي نسل کے جيالے تين ماہ ميں آگے لائے جائيں گے۔ سیاسی حلقوں میں بلاول بھٹو کا یہ فیصلہ بڑا فيصلہ قرار ديا جارہا ہے۔ سماء

ZARDARI

BILAWAL BHUTTO

Young Leaders

Tabool ads will show in this div