سینیٹ کا ٹکٹ کیس لڑنے کی فیس کے طور پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملا: اعتزاز

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: وزیراعظم گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کو پھر مایوسی ہوئی ہے۔۔۔ آج بھی وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگنے اور صدر کے وارنٹ جاری ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں ۔۔۔ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ کیس لڑنے کی فیس کے طور پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملا ۔۔۔

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالت نے انہیں دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دی۔۔۔ جس کے بعد نرگس سیٹھی عدالت میں پیش ہوکر دستاویز کو ثابت کریں گی۔۔۔

اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ ان کا مقصد صرف دستاویزات کو درست تسلیم کرانا ہے۔۔۔ دونوں سمریاں تسلیم کر لی گئیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔۔۔ چاقو چھریاں تیز کرنے والوں کو پھر مایوسی ہوئی۔۔۔ آج بھی وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگنے اور صدر کے وارنٹ جاری کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔۔۔

دھیمے مزاج کے اعتزاز احسن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارحانہ موڈ میں بھی نظر آئے۔۔۔ خاصے برہم انداز میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کیس لڑنے کی فیس صرف سو روپے لی۔۔۔ سینیٹ کا ٹکٹ بطور فیس لینے کا سوال فضول ہے۔۔۔ انہیں یہ ٹکٹ میرٹ پر دیا گیا۔۔۔ وہ اس سے پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشست قربان کر چکے ہیں۔۔۔۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دستاویزات پر دستخط کرنے والوں کو اپنے حلف اور دستخط پر قائم رہنا ہوگا۔۔۔ وزیراعظم تحریری بیان اور دلائل آخری مرحلے میں پیش کریں گے۔۔۔ سماء

Please click ‘Video’ button to watch this news.

کی

کے

کا

پر

Kohli

کیس

law

bail

chances

blind

policies

tickets

Tabool ads will show in this div