طاہر القادری کا بلاامتیاز اور بے رحم احتساب کا مطالبہ

لاہور : ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی آرمی چيف کے مؤقف کی حمايت کردی، کہتے ہیں کہ کرپشن کیخلاف احتساب بلا امتياز اور بے رحم ہونا چاہئے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آرمی چيف عوام کی خواہش پر احتساب کو عملی شکل دی جائے، ملک سے کرپشن ختم کئے بغير دہشت گردی ختم نہيں ہوسکتی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کی حمایت حاصل ہے، کرپشن کے خاتمے تک دائمی امن قائم نہیں ہوسکتا، پاک فوج اس جانب ہر کوشش کا ساتھ دے گی۔ سماء

PM

TahirulQadri

ArmyChief

PanamaLeaks

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div