کوہستان میںبس پرفائرنگ کی اطلاع پر گلگت سوگ میں ڈوب گیا ہے

اسٹاف رپورٹر


گلگت : راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس پر فائرنگ کے واقعے میں  اٹھارہ مسافر جاں بحق ہوگئے ۔۔ کوہستان میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملنے پر گلگت سوگ میں ڈوب گیا ہے ۔۔ بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔


گلگت میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔۔ تین دن تک سرکاری دفاتر اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔۔ جاں بحق افراد کی میتیں گلگت پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔۔ صدر زرداری نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔


کوہستان میں بس پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی اطلاع گلگت پہنچی تو بازار اور مارکیٹیں بند کر دی گئیں،، شہر بھر کی سڑکوں پر بھی سناٹا چھا گیا، پولیس کی بھاری نفری شہر کا گشت کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔


 مختلف چوراہوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔۔ انتظامیہ نے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت تین سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔۔ تین دن کے لئے سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں۔


 وزیرداخلہ رحمان ملک نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ہزارہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے افسران شامل ہوں گے ، تحقیقاتی ٹیم تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔


 اس سے پہلے کوہستان کے علاقے ہربن نالہ کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کی گئی تھی ۔۔ مسافر بس راولپنڈی سے گلگت کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔۔ زخمیوں کو شتیال اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سماٴ

میں

کی

پر

woods

drawn

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div