سکھر میں جعلی مقابلے کا پردہ فاش
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Sukkur-jali-Muqabla-2100-PKG-19-04.mp4"][/video]
سکھر : سماء کی خبر کا اثر، سکھر میں جعلی مقابلے کا پردہ فاش ہوگیا، ملوث پولیس اہلکاروں کی معطلی اور تنزلی کا پروانہ جاری ہوگیا۔
سکھر کا 15 سال کا عابد بے گناہ مارا گیا، الزام تھا دکان سے سگریٹ چوری کا، 4 روز پہلے پولیس نے عابد کو دوران حراست خود مار دیا، کوئی پولیس مقابلہ ہوا ہی نہیں تھا، ڈی ایس پی غلام جمانی نے رپورٹ پیش کردی، کہتے ہیں اگر ملزم کو طبی امداد دی جاتی تو بچ سکتا تھا۔
رپورٹ میں ایس ایچ او تھانہ جھانگڑو اور سی آئی اے انچارج کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، عبدالحکیم لانگاہ اور عثمان پنہور کی معطلی اور تنزلی کا پروانہ جاری کردیا گیا۔
ڈی آئی جی سکھر کے مطابق عابد قریشی کے لواحقین ملوث پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔ سماء