سرگودھا : ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے میں احتیاط سے گیسٹرو کے مرض سے نجات ممکن ہے۔
ماہرین امراض کا کہنا ہے کہ کھانے پینے میں احتیاط سے گیسٹرو کے مرض سے نجات ممکن ہے، متوازن و مناسب خوراک اور بازاری کھانوں سے پرہیز سے پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ماہر امراض معدہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے گیسٹرو کے حوالے سے بتایا کہ گیسٹرو کا مرض بنیادی طور پیٹ میں شدید ،دست یا قے، بعض صورتوں میں بخار کی شکایت کا مر یض کو سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچنے کیلئے اپنے ہاتھوں کو اچھی طر ح صابن سے دھوئیں، خصوصاً کھانا کھانے سے پہلے اور بیت الخلاء کے استعمال کے بعد، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ کھانا پکانے سے پہلے سبزی اور گوشت کو اچھی طر ح دھولیں، کھانے کے برتن اور کچن کو صاف رکھیں، انہوں نے کہا کہ پانی سے پہلے ابال لیں اور مائیں بچوں کو دودھ پلاتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ سماء