راولپنڈی :عدالت نےانجم عقیل کیس کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی

اسٹاف رپورٹر


راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے خلاف پولیس حراست سے فرار کیس کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی ۔


انجم عقیل خان سمیت سترہ ملزمان کے خلاف پولیس حراست سے فرار کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہد رفیق نے کی۔


 پولیس نے انجم عقیل کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ انجم عقیل دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث زیر علاج ہیں، اس لئے انہیں عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے انجم عقیل کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی۔ سماء

کی

کیس

kolkata

Tabool ads will show in this div