آرمی چیف کا کرپشن کے خاتمے کا بیان، اپوزیشن جماعتوں کا خیر مقدم

PPP-PTI-AML

کراچی : آرمی چیف کے بیان کو اپوزیشن جماعتوں نے حوصلہ افزا قرار دے دیا، قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھایا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے دہشت گرد نہیں؟۔ نعیم الحق کہتے ہیں جنرل راحیل شریف کا بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ شیخ رشید بولے کہ 225 کے بجائے 2025 لوگوں کا احتساب بھی کرنا پڑے تو کیا جائے۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر آرمی چیف کے بیان کو سراہتا ہوں، کرپشن کیخلاف قومی مؤقف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا قومی دولت لوٹنے والے دہشت گرد نہیں؟۔

مزید جانیے ؛ سپہ سالار نے ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیدیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نعیم الحق بولے کہ تحریک انصاف آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے، جنرل راحیل شریف کا بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاشرے میں ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آرمی چیف کے بیان کو قوم کے دل آواز قرار دیا، کہتے ہیں جنرل راحیل شریف کے بیان کی ٹائمنگ بہت اہم ہے، حکومت نے محکموں میں چن چن کر اپنے لوگ لگائے ہیں، آئندہ چند ماہ فیصلہ کون ہوں گے۔

مزید پڑھیے ؛ آرمی چیف کا بیان حکومت کی پالیسیوں کا حصہ ہے، طلال چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پاس چیف جسٹس کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں، اُمید ہے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنے گا، یہ مسئلے کا اصل حل ہے باقی سب تقریریں ہیں۔ سماء

PTI

PM Nawaz Sharif

ShaikhRasheed

ArmyChief

PanamaLeaks

PanamaPapers

QamarZamanKaira

NaeemulHaq

Tabool ads will show in this div