آرمی چیف کا بیان حکومت کی پالیسیوں کا حصہ ہے، طلال چوہدری
کراچی : طلال چوہدری کہتے ہیں موجودہ حکومت میگا اسکینڈل سے پاک ہے، آرمی چیف کا بیان حکومت کی پالیسیوں کا ہی حصہ ہے، ایسی حکومت قبول نہیں جس میں اقتدار ہو اختیار نہیں۔
مزید جانیے ؛ سپہ سالار نے ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیدیا
مسلم لیگ نواز کے رہنماء طلال چوہدری نے سماء سے خصوصی گفتگو کی، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میگا اسکینڈل سے پاک ہے، کرپشن کا معاملہ ہو یا امن و امان کا حکومتی پالیسی واضح ہے، آرمی چیف کا بیان حکومت کی پالیسیوں کا ہی حصہ ہے۔
مزید پڑھیں ؛ آرمی چیف کا کرپشن کے خاتمے کا بیان، اپوزیشن جماعتوں کا خیر مقدم
ان کا مزید کہنا ہے کہ پالیسی جو بھی ہو وہ وزیراعظم پاکستان دیتے ہیں، ایسی حکومت قبول نہیں جس میں اقتدار ہو اختیار نہیں، حکومت اداروں کو اعتماد میں لے کر پالیسی بناتی ہے۔ سماء