سپہ سالار نے ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیدیا

Apr 19, 2016

image_resize

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/ARMY-CHIEF-1800-PKG-19-04.mp4"][/video]

 راول پنڈی / کوہاٹ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی کرپشن کے خلاف کمر کسنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ہر سطح پر احتساب لازمی ہے۔

 پاک فوج کے سپہ سالار نے بڑا بیان دے ڈالا، کوہاٹ میں سگنل رجمنٹ سے خطاب میں انہوں نے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر قرار دے دیا۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کی حمایت حاصل ہے، کرپشن کے خاتمے تک دائمی امن قائم نہیں ہوسکتا، پاک فوج اس جانب ہر کوشش کا ساتھ دے گی۔

مزید جانیے ؛ پاناما لیکس کی انکوائری کےلیے3رکنی کمیشن قائم

واضح رہے کہ پاناما لیکس نے دنیا بھر میں ہلچل مچا رکھی ہے، بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کی آف شور کمپنیز اور اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد ایک ہنگا ہنگامہ برپا ہے، آئس لینڈ کے وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی عالمی لیڈرز استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ کئی کو مواخذے کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں ؛ پاناما لیکس،یوکرین وزیر اعظم بھی مستعفیٰ

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف، ان کے دو صاحبزادوں اور بیٹی کا نام بھی پاناما لیکس میں آچکا ہے، جس پر اپوزیشن کی جانب سے غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سماء

pak army

general raheel sharif

ArmyChief

PanamaLeaks

PanamaPapers

War against Corruption

Tabool ads will show in this div