دھرنوں میں ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی کی سماعت

Apr 19, 2016

Imran dharna2

اسلام آباد:دھرنوں میں ایمپلی فائرایکٹ،دفعہ144کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسرایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ کی غیرحاضری پرعدالت نے برہم کا اظہار کیا۔

ایمپلی فائرایکٹ کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشیدنےکی۔عدالت نے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسرکوکل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونےکاحکم دیا۔

ایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ،تفتیشی افسرکی غیرحاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کل بھی اگر افسران پیش نہ ہوئےتواپنافیصلہ جاری کردیں گے۔  سماء

PTI

Tabool ads will show in this div