کمیشن کیلئےرضاربانی کانام پیپلزپارٹی کی اجتماعی رائےنہیں تھی،خورشیدشاہ

KHURSHEED-SHAH-SOT-05-03-ASKARI-640x480

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نےکہاہےکہ رضاربانی کوکمیٹی کاچیئرمین بنانا ذاتی خواہش تھی۔ ان کانام پیپلزپارٹی کی اجتماعی رائےنہیں تھی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے میڈیا سےبات چیت میں کہا کہ رضاربانی کے کمیشن کا سربراہ نہ بننے کے مؤقف کی تائیدکی ہے۔خورشیدشاہ نے کہا کہ رضاربانی نےانکارسےقبل مجھےاعتمادمیں لیاتھا۔

انھوں نے تجویز دی کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن فرانزک تحقیقات کرے۔ اگرایسانہیں ہوسکتاتوپھرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کاچیئرمین اپوزیشن رکن ہوناچاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے پاناما لیکس پر مزید کہا کہ وزیراعظم کےبیٹوں اورچوہدری نثارنےاس معاملے کوپیچیدہ بنادیا ہے۔

وزیراعظم کی بیماری سے متعلق خورشیدشاہ نے کہاکہ نوازشریف کی صحتیابی کیلئےدعاگوہوں، وزیراعظم کوخط لکھوں گا ۔خورشیدشاہ نے واضح کیاکہ ہم کسی کی بیماری پرخوش نہیں ہوتے۔  سماء

KHURSHEED SHAH

RAZA RABBANI

Pakistan Peoples Party

panama leaks commission

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div