سنگین غداری کیس؛عدالت کامشرف کی روانگی سےمتعلق جواب طلب

Apr 19, 2016

Mush Treason Case Isb Pkg 31-03

راول پنڈی: سنگین غداری کیس میں سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر خصوصی عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق جواب سات روز میں طلب کر لیا۔

خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت نے سیکرٹری داخلہ کےنہ آنےپربرہمی کااظہارکیا۔ جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ شکایت کنندہ ہیں۔ عدالت نے سیکشن افسر کا جواب مسترد کر دیا اور سیکرٹری داخلہ سے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔

جسٹس مظہر عالم نے سوال کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملزم کو بیرون ملک کیوں جانے دیا گیا۔ کیا ذمہ داری سیکرٹری داخلہ پر عائد ہوتی ہے؟۔ پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نہیں، ملزم خود اپنے فعل کا ذمہ دار ہے۔ ملزم کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیاجاسکتا ہے۔

وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے پرویز مشرف کے باہر جانے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دی۔انھوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ شکایت کنندہ ہیں، وکلا دفاع نے عدالتی سمن سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا تھا۔ توفیق آصف نے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کی۔  سماء

High Treason Case

pervez musharaf

Tabool ads will show in this div