ایان علی کی ایک مشکل کچھ آسان ہونےکاامکان

Ayyan-Ali

راول پنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ماڈل ایان علی پر کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سے جرمانہ جمع کرانے کے نوٹس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ کسمٹم حکام سے چھبیس اپریل تک جواب بھی طلب کر لیاگیاہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس عاطر محمود نے جرمانہ جمع کرانے کے نوٹس کے خلاف ایان علی کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ماڈل پر عائد پانچ کروڑ سے زائد جرمانے کا نوٹس معطل کیا اور حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کسٹم حکام سے چھبیس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

کسٹم کلکٹر نے ایان علی سے برآمد ہونے والے پانچ لاکھ آٹھ ہزار چھ سو امریکی ڈالر ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔  سماء

model girl

currency scandal

Tabool ads will show in this div