کمیشن جلد بنے گا، میں نہ مانوں والی سیاست اب نہیں چلتی؛وزیراعظم

Apr 19, 2016

Pm Nawaz Talk London 19-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Pm-Nawaz-Talk-London-19-04.mp4"][/video]

لندن: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں مجھ پرکوئی الزام نہیں لیکن تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیئے اور امید ہے کہ جلد بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ مانوں والی سیاست 90 کی دہائی میں دفن ہو گئی تھی مگر سیاسی نابالغ افراد نے اسے پھرزندہ کردیا۔ وطن واپسی کے لیے لوٹن ائرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے کئی ٹیسٹ ہوئے اور اللہ کا شکر ہےطبیعت بہترہے۔ امید ہے قوم کی دعاؤں سے صحت ٹھیک رہے گی۔ میرے دورہ لندن کو جنہوں نے سازشوں سے جوڑا انہی سے پوچھیں، میں تووطن واپس جا رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: افواہیں دم توڑ گئیں، وزیراعظم کی واپسی آج ہوگی

وزیراعظم نے کہا کہ پاناما لیکس میں میرا نام نہیں نہ مجھ پر کوئی الزامات عائد کیے گئے لیکن اس کے باوجود تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیئے اور امید ہے کہ جلد بن جائے گا۔ چوہدری نثار نے مجھے بریف کیا ہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن کیلئے کس کس سے رابطے ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمیشن کو خصوصی ٹرمز آف ریفرنس بنا کر دیں گے جس میں ناانصافیوں کے جائزے کی تجویز دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے آخری دنوں میں دھاندلی کے الزامات کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانا طے پایا تھا مگرسپریم کورٹ کا فیصلہ بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے گئے مگر ایاز صادق کی جیت پھر بھی تسلیم نہیں کی گئی۔یہ میں نہ مانو والی بات ہے جو اب نہیں چلتی۔میں نہ مانو والی بات 90 کی دہائی میں دفن ہو گئی تھی مگر ناپختہ اور نابالغ سیاستدانوں نے آ کرپھرسے وہی سیاست شروع کر دی۔

مزید پڑھیے: پاناما لیکس پر اپوزیشن کے اعتراضات

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان 1972 سے پاکستان میں مشکلات کا شکارہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے اقتدارمیں آتے ہی ہمارا کاروبار قومیا لیا تھا۔ ہم نے جو بھگتا وہ سب کے علم میں ہیں۔ قوم اب  دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتی بلکہ چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے اور ہم آگے بڑھیں۔ ہم پیچھے رہ گئے تھے مگر اب جب ترقی کر رہے ہیں تو ملک کے اندر سے ہی ٹانگیں نہیں کھینچنی چاہیئں اور نہ ہی ترقی کا راستہ روکنا چاہیئے۔

مزید پڑھیے: وطن واپسی پر کپتان کے حکومت کے خلاف باؤنسرز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق شوکت خانم کینسر اسپتال کے فنڈزمیں 4 ارب ڈالر روپے کےخرد بردسے متعلق سوال پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ خواجہ آصف نے یہ بات ایسے ہی نہیں کہہ دی۔ انہوں نے اس بات کا گہرائی میں جائزہ لیااورمجھے بھی بریف کیا ہے۔ ایک دن حقیقت سامنے آ جائے گی۔ سماء

IMRAN KHAN

PM Nawaz Sharif

Panama leaks

Tabool ads will show in this div