سانحہ کوہستان کی تحقیات میں فوج مکمل تعاون کرے گی، جنرل کیانی

اسٹاف رپورٹر
اسکردو: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ہے کہا ہے کہ سانحہ کوہستان کی تحقیقات میں پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سکردو کا دورہ کیا۔ گذشتہ روز کوہستان کے علاقے میں سکردو جانے والی بسوں میں سے مسافروں کو باہر نکال کر اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز کے ہمراہ اس موقع پر فوجی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کا سراغ لگانے اورعلاقائی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔
جنرل کیانی نے اس موقع پر زیرو ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت میں اپنے فرائض انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کے حوصلوں کو سراہتے ہوئے پیشہ ورانہ امور ادا کرنے کیلئے چوکس رہنے پر اُن کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مقامی کمانڈروں کو امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

میں

کی

registered

gilgit

conflict

مکمل

belgium

Tabool ads will show in this div