امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی اچانک عراق آمد

ashton-carter--647_060215053301 بغداد : امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر اچانک عراق پہنچ گئے، جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ عراق کے دورے کے دوران عراقی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ روز گلف ممالک کے چھ روزہ دورے کے دوران ابوظہبی پہنچے تھے، تاہم عراق کا دورہ ان کے شیڈول میں شامل نہیں تھا، متوقع طور پر وہ انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف جاری عالمی کارروائی کے تناظر میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے بھی ملیں گے، امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ عراق کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے۔ سماء

Ashton Carter

US Defense Secretary

Tabool ads will show in this div