اداکار عرفان خان کي نئي فلم کل سے بھارتی سینما گھروں میں نمائش
ممبئی: ہالي ووڈ کي فلم سلم ڈاگ ملينئير سے عالمي شہرت حاصل کر نے والے منجھے ہوئے اداکار عرفان خان کي نئي فلم پان سنگھ تومار کل سے بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔۔
ايکشن،ہارر اور سنجيدہ کر داروں کے بعد عرفان خان کے مداح انھيں اس فلم ميں بالکل ايک نئے روپ اور انداز ميں ديکھے گے جس ميں وہ ايک ايتھليٹ کا کر دار ادا کر رہے ہيں۔۔
يہ فلم ايک بھارتي ديہات سے تعلق رکھنے والے شخص کي سچي کہاني پر مبني ہے جو سات سال تک کھيل کے ميدان ميں کاميابيوں کے بعد نا انصافيوں کے باعث ايک کھلاڑي سے با غي بن گيا تھا۔۔
کھلاڑي سے با غي بننے تک کا يہ سفر بڑي اسکرين پر عرفان خان نبھاتے نظر آئيں گے جبکہ ان کے مدِ مقابل اداکارہ ماہی گل کاسٹ کي گئي ہيں جسے 2مارچ کو نمائش کيلئے پيش کيا جائے گا۔۔ سماء