ٹیکنالوجی

امریکا،روس،چین میں جدید چھوٹے جوہری ہتھیاروں کی تیاری

Russia,-China,-US

نیو یارک: امریکا، روس اور چین کی طرف سے جدید قسم کے چھوٹے اور کم تباہی لانے والے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سرد جنگ کے زمانے کی اسلحہ کی دوڑ دوبارہ شروع کرسکتی ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کم تباہی پھیلانے والے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ بڑے پیمانے پر تباہی لانے والے جوہری ہتھیاروں سے کہیں زیادہ ہے۔

دفاعی ماہرین کا ایک گروہ اس صورتحال کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے غیر لچکدار رویے کو قرار دیتا ہے تو دوسرا گروہ ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت چین کی طرف سے امریکا کو اپنے امور میں مداخلت سے باز رکھنے کے لئے فوجی طاقت میں اضافے کی پالیسی کو قرار دیتا ہے۔

medium

دفاعی ماہرین کا ایک اور گروہ اس سلسلہ میں امریکا کو ہی مورد الزام ٹھہراتا ہے جو اپنے جوہری اسلحہ کو جدید بنانے پر کام بڑے جوش و خروش سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

جو ہری اسلحہ کی نئی دوڑ شروع ہونے کے خدشات کا اظہار امریکی صدر براک اوباما بھی رواں ماہ کے آغاز میں منعقد ہونے والے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر کرچکے ہیں۔ سماء/اے پی پی

RUSSIA

CHINA

New York Times

cold war era

economic power

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div