گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں آج تیسرے روز بھی فضا سوگوار

اسٹاف رپورٹ
ہنزہ: سانحہ کوہستان میں جاں بحق ایک نوجوان کی اسکردو میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔۔ ہنزہ نگر اور گلگت میں تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے آج تیسرے روز بھی بند ہیں ۔۔۔۔

ضلع غزر میں غیرمقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔۔

سانحہ کوہستان کے خلاف آج تیسرے روز بھی گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں فضا سوگوار ہے اور عوام کا غم و غصہ کم نہیں ہوا ۔۔ گلگت میں سڑکوں پر سناٹا ہے اور سڑکوں پر پولیس اہلکار گشت کرتے نظر آ رہے ہیں ۔۔

اسکردو میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر جمع ہوئی اور قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا ۔۔  سانحہ میں جاں بحق ہونے والے نو افراد کو گزشتہ رات ہنزہ نگر میں سپردخاک کر دیا گیا تھا۔۔ چار افراد کی تدفین استور اور شروت میں عمل میں آئی ۔۔

ایک میت اب بھی شناخت کے لئے امامیہ جامع مسجد میں موجود ہے ۔۔ 

ضلع غزر انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی حدود میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر غیر معینہ مدت کےلئے پابندی عائد کر دی گئی ۔۔۔  ہنزہ میں  جمعہ کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔۔  سماء

Please click ‘Video’ button to watch this news.

اور

میں

آج

blasts

روز

sp

Tabool ads will show in this div