منصور اعجاز کے بیان پر جرح کی جا رہی ہے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: میمو کمیشن کا اجلاس جاری ہے جہاں لندن سے منصور اعجاز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے موجود ہیں اور ان کے بیان پر جرح کی جا رہی ہے ۔۔

میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں شروع ہوا تو  منصور اعجاز سے حلف لیا گیا۔۔

کمیشن کے سربراہ نے واضح کیا کہ جرح کی کارروائی میں اگر کوئی قانونی مسئلہ آیا تو وہ مداخلت کریں گے ۔

انہوں نے منصور اعجاز سے کہا کہ انہوں نے صرف وکلاء کے سوالات کے جواب دینے ہیں ۔ جس پر منصور اعجاز نے کہا کہ انہیں یاد دہانی کے لیے تحریری بیان سامنے رکھنا ہوگا ۔

کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  جرح کے دوران سیکرٹری انہیں یاد دہانی کے لیے تمام تاریخیں اور مقامات بتا دیں گے۔۔ بیرسٹر ظفر اللہ کے سوال پر منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیان پر پوری طرح قائم ہیں ۔۔ سماء

کی

کے

پر

جا

President

بیان

humanitarian

contest

Tabool ads will show in this div