کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/GULSHAN-FIRING-KHI-PKG-18-04.mp4"][/video]
کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گلشن اقبال 13 ڈی میں گاڑی پر فائرنگ کی جس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ جائیداد کے تنازع پر کی گئی، جب کہ پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کا نام میجر(ر) جمیل کیانی اور جبران بتایا ہے۔ سماء