انکوائری کمیشن؛حکومت کا پارلیمانی قائدین کواعتماد میں لینے کا فیصلہ

Apr 18, 2016

House_of_the_Prime_Minister_of_Pakistan_in_Islamabad

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/PM-London-Stay-Time-Frame-ISB-PKG-18-04.mp4"][/video]

اسلام آباد:پاناما لیکس سے متعلق کمیشن پراپوزیشن کی کڑی تنقید کے بعد وفاقی وزراء نے سرجوڑ لیے۔ اہم اجلاس میں انکوائری کیشمن کی تشکیل پرتمام جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی وزراء کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پاناما لیکس سے متعلق انکوائری کمیشن کے دائرہ کار پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی مشاورت کے بعد حتمی قدم اٹھایا جائے گا۔

وفاقی وزراء کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن و امان، توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری اورانفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پبھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دیگرشرکاء میں وزیراطلاعات پرویزرشید، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان شامل تھے۔

کمیشن کے قیام پرحکومتی اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں سے کی جانے والی مشاورت پر بھی بات کی گئی۔ سماء

cm punjab

PM house

MARYAM NAWAZ

Panama leaks

federal ministers

Tabool ads will show in this div