ایکوا ڈورزلزلہ؛ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو سے زائد ہوگئی

ECUADOR EARTH QUAKE PKG 18-04

کیوٹو:لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں زلزلے کی تباہ کاریوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈھائی سو سے زائدہوگئی، ڈھائی ہزار سے زائد  زخمی ہیں۔ ایکواڈور میں ہفتے کی شام سات اعشاریہ آٹھ کی شدت سے آنے والے زلزلے نے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ شدید زلزلے کے باعث کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ، ریڈ کراس سمیت عالمی رفاہی ادارے بھی پہنچ گئے ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی کھانے پینے کی اشیاء جمع کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیے: ایکواڈور میں شدید زلزلہ، 70 سے زائد افراد ہلاک

ایکواڈور کے نائب  صدر جان گلیس کسی پروٹوکول اورسیکورٹی کےبغیرسڑکوں پرنکل آئےاور لوگوں کودلاسہ دیا کہ مشکل وقت میں وہ ان کےساتھ ہیں۔ ایکواڈورکےصدررافیل بھی کوریا کادورہ مختصرکرکےواپس پہنچ گئے۔

زلزلے کے بعد ایکوا ڈورمیں ہنگامی حالت نافذکردی گئی۔  متاثرہ علاقوں میں دس ہزار فوجی اورساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

تاحال  بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سماء

EARTH QUAKE

earth quake jolts

USGS

Quito

Tabool ads will show in this div