چینی ماہرین کی مدد سے کراچی سرکلر ریلوے پر کام شروع

3 کراچی : گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے شہر سے ٹریفک کا دباﺅ کم کرنے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے،حکومت اس کے آغاز میں سنجیدہ ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ سماء کے مطابق چائنا سوشل اکنامک اکیڈمی کے سربراہ وین اور چائنا ریلوے کے 30 رکنی وفد نے اتوار کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کراچی ماس ٹرانزٹ کا بھی ایک اہم جزو ہے، جس کا جلد از جلد آغاز ضروری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں مختلف وجوہات کے باعث اس اہم منصوبہ کا آغاز نہیں کیا جاسکا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ شہر کے دیگر ترقیاتی منصوبوں جن میں گرین لائن، اورنج لائن ، یلو لائن،بلو لائن اور ریڈ لائن شامل ہیں کی طرح اس کو بھی شروع کیا جائے، تاکہ کراچی کو سفری سہولیات کے لحاظ سے ایک بین الاقوامی معیار کا شہر بنایا جاسکے۔ 51277883 گورنرسندھ نے کہا کہ سی پیک سے منسلک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس ضمن میں خصوصی سیکیورٹی یونٹس تشکیل دئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں وفد میں شامل کمپنیوں کی جانب سے ریلوے ٹریکس، سڑکوں ، ہاﺅسنگ اور دیگر شعبوں میں کئے جانے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بتایا گیا۔ وفد کے سربراہ مسٹرون نے کہا کہ وہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ lhr-railways-ONLINE-448x245 اس موقع پر کراچی ارین ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی کل لمبائی 43.12 کلومیٹر ہے اور اس پر اخراجات کا تخمینہ 2.609 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، اس پر کل 24 اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے، گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ سرکلر ریلوے پر ٹرین کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جب کہ اوسط رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور یہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک چلے گی اور ٹرینوں کے درمیان اوسط وقت 6 منٹ ہوگا۔ hqdefault بریفنگ کے دوران حکام کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 1999 ءمیں کراچی سرکلر ریلوے بند کی گئی تھی جس کی بڑی وجہ مسافروں کی تعداد میں کمی تھی،تاہم سرکلر ریلوے کے دوبارہ قائم ہونے پر کے سی آر کے تمام ٹریک پر باﺅنڈری وال قائم کی جائے گی تاکہ اسے تجاوزات اور ناجائز قبضہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ سماء

governor sindh

CHINESE ENGINEERS

Mass Transit Project

Karachi Circular Railway

Mass Transit

Local Train

Tabool ads will show in this div