اسلام آباد : نئی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر بیس منٹ بعد تناو کی وجہ سے خودکشی ہو رہی ہے، تاہم تناؤ کا رخ کچھ مشقوں سے مثبت سمت پلٹا جاسکتا ہے، جو معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی ادارے کی جانب سے ذہنی تناؤ میں گھیرے افراد سے متعلق سروے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مطابق دماغی تناؤ ہو یا جسمانی یہ کسی بھی فرد کی شخصیت کی تعمیر و ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بنتا ہے۔

نئے سروے رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر بیس منٹ بعد تناؤ کی وجہ سے خودکشی ہو رہی ہے، تاہم تناؤ کا رخ کچھ مشقوں کے ذریعے مثبت سمت پلٹا جا سکتا ہے، جو معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایسی مشقیں تناؤ میں گھیرے افراد کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہوتی ہیں اور ان مشقوں کو سیکھانے سے معاشرے کو صحت مند معاشرہ بنایا جاسکتا ہے، خاص کر دفتری ملازمین جو کاموں کے دباﺅ کے نتیجے میں ذہنی تناﺅ کا زیادہ شکار رہتے ہیں، انہیں اس سے نمٹنے کیلئے جدید تکنےکی طریقوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیئے۔ سماء