چیئرمین سینیٹ کی بلاول بھٹوزرداری سےملاقات
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری سےملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پانامالیکس انکوائری کمیشن کی تشکیل پربھی بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پانامالیکس،پارلیمانی امور سمیت دیگراہم معاملات پربلاول کو بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کےقیام کی تجویزپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رضاربانی نےکمیٹی سربراہی سےانکارکےمعاملےپراپنا مؤقف پیش کیا۔ اس ملاقات میں سینیٹ اجلاس کی کارروائی کےحوالےسےبھی بات چیت کی گئی۔ سماء