محسن لغاری نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی، پرویزالہٰی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
لاہور: سینئروفاقی وزیر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے محسن لغاری نے سينيٹ انتخابات لڑنے کے ليئے پارٹی کو کوئی درخواست نہيں دی ہے۔
لاہور میں ميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ دوسرا کا مینڈیٹ چرانا ن لیگ کی پرانی عادت ہے۔ 
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سرحد ميں مسلم ليگ ن سے کوئی اتحاد نہيں ہوا وہ صرف جرگہ کا ايک فيصلہ ہے، مسلم ليگ ق کے اميدوار کامل علی آغا ہی کامياب ہونگے۔
مسلم لیگ ہم خیال کے لیڈر حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ محسن لغاری آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا پارٹی قواعد کی خلاف ورزی نہیں۔ محسن لغاری کی حمایت کے لئے انفرادی حیثیت میں تمام اراکین سے رابطہ کیا ہے۔

کو

دسترخوان

نے

درخواست

law

bail

capital

cricketer

Tabool ads will show in this div