مشرف دورمیں وزیراعظم پرکوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،پرویزرشید
اوکاڑہ:وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہےکہ نوازشریف کےکردارپرکوئی انگلی نہیں اُٹھاسکتا۔
شیرگڑھ میں پرویزرشید نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ اپوزیشن الزامات کی سیاست کررہی ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پراپوزیشن کا پروپیگنڈا منفی ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ انکوائری کمیشن میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا۔ سماء