جسٹس سرمد عثمانی کی اہلیہ ن لیگ کی رکنیت سے مستعفی

SHARMIN USMANI FILE 17-04

اسلام آباد: پانامہ لیکس کے مجوزہ انکوائری کمیشن پر اپوزیشن کی مخالفت کے بعد کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر )سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ نے مسلم لیگ ن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدر نزہت صادق کو بھجوا دیاہے۔

شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرجسٹس سرمد جلال عثمانی کا پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن کا سربراہ ہونا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس سرمد کی اہلیہ کی ن لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پراثرانداز ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما لیکس میں انکشافات کی تحقیقات کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ سماء

PML N

Pakistan Muslim League

panama leaks commission

sarmad jalal osmany

sharmin osmany

Tabool ads will show in this div