اسحاق ڈار نے رضا ربانی کے موقف کی تائید کردی

Apr 17, 2016

Raza Rabbani & Dar

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاناما لیکس پر مجوزہ پارلیمانی کمیشن کی سربراہی سے متعلق رضا ربانی کے موقف کی تائید کردی۔ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ رضا ربانی کی جانب سے پاناما لیکس پرمجوزہ کمیشن کی سربراہی کی تجویز قبول نہ کرنا خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیے: پاناما لیکس، اسحاق ڈار نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا نام کمیشن کی سربراہی کیلئے تجویز کرنا مناسب نہیں تھا۔ کیونکہ صدر کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ان کئی جگہ ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی جانب سے رضا ربانی کو پاناما لیکس سے متعلق مجوزہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز دی گئی تھی ۔ سماء

KHURSHEED SHAH

RAZA RABBANI

Panama leaks

comission on panama leaks

Tabool ads will show in this div