افغان صدر حامد کرزئی کا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خط
اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد : افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خط لکھا ہے۔ افغان صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان برابری کی بنیاد پر تعلقات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سہ فریقی سربراہی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے خط میں دورہ پاکستان کے دوران مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حامد کرزئی نے کہا ہے کہ تیسری سہ فریقی سربراہی کانفرنس سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ملا۔ پاکستان اور افغانستان جڑوان بھائی ہین۔ دونوں ممالک کے درمیان برابری کی بنیاد پر تعلقات جاری رہنے چاہییں۔
حامد کرزئی نے خط میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس نے حامد کرزئی کے لکھے گئے خط کا متن جاری نہیں کیا بلکہ ایک بیان کے ذریعے اس کے بعض نکات جاری کئے ہیں۔ سماء