پاکستان کااوآئی سی سے مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےبھارت پردباؤکامطالبہ
اسلام آباد: دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہےکہ پاکستان نے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاہے۔
دفترخارجہ کے مطابق اوآئی سی اجلاس10سے15اپریل تک استنبول میں ہوا۔ اجلاس میں بھارت سےاقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدکامطالبہ کیاگیا۔
دفترخارجہ کےمطابق اجلاس میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کااعادہ کیاگیا۔اجلاس میں کہا گیا کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں۔اجلاس میں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل ضروری قراردیاگیا۔
دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےبھارت پردباؤڈالنےکامطالبہ بھی کیاگیا۔ سماء