پاکستان کی ترقی سے دشمنوں کوتکلیف ہورہی ہے،کمانڈرسدرن

aamer-riaz کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان مملکت خداداد ہے ،ہم سب کے بزرگوں نے گراں قدر قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا، ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، ملک کی ترقی دیکھ کر دشمن ممالک کو تکلیف ہو رہی ہے۔ تخت جھالاوان زہری میں شہدائے زہری کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری صوبے کے سردار، نواب ، معتبرین اور عوام کے تعاون اور کوششوں سے بلوچستان کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، 2013 کے مقابلے میں آج امن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے اور امن کا یہ سفر جاری رہے گا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ وہ آج کے اس بہت بڑے اجتماع کے توسط سے صوبے کے عوام کو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی فوج آپ کی فوج ہے ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں، پاک فوج ہر غمی اور خوشی کے موقع پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مملکت خداداد ہے، ہم سب کے بزرگوں نے گراں قدر قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا۔ 12994425_1167419186626331_955249864461938499_n انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خاص ملک ہے کہ اس کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے قیام اور استحکام کے لیے ملک بننے سے پہلے اور بعد میں بہت سے لوگوں نے قربانیاں دیں،ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ کمانڈر نے کہا کہ نواب ثناءاللہ خان زہری کے بچوں پر حملہ پاکستان پر حملہ تھا یہ پاکستان کے اور ہمارے شہید ہیں، نواب صاحب سے بھائیوں جیسا رشتہ ہے اور میں ان کے دکھ کو دل سے محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عام شہری ، محنت کش، اساتذہ اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ طبقہ اشرافیہ بھی دہشت گردی سے محفوظ نہ رہا۔ تاہم بے گناہوں کا خون بہانے والے بہت سے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔ امن کے دشمن بیرون ممالک میں پاکستان کے جانی دشمنوں کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ یہ وقت امن، ترقی اور ملک و صوبے کے آگے بڑھنے کا ہے، جس میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے، ملک کی ترقی کا راستہ صاف نظر آرہا ہے، ملک دشمن عناصر کو یہ بات برداشت نہیں ہو رہی کہ ہم ترقی اور امن حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان اور پاکستان کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم امن و ترقی کے سفر میں ان کے ساتھ ہیں۔ پہاڑوں پر جانے والے بھی واپس آجائیں اور دیکھیں کہ یہاں ترقی کا سفر جاری ہے جو غلط ہوا ہم اسے بھول جائیں گے وہ سچے دل سے توبہ کر کے واپس آئیں اور ترقی کے عمل میں شراکت دار بن جائیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم پاکستان کو ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے جس میں ہم سب کے بچے امن و ترقی کے ساتھ رہ سکیں۔ سماء

COMMANDER SOUTHERN COMMAND

Aamer Riaz

Tabool ads will show in this div