عمیر صدیقی کے ایم کیو ایم سے متعلق خوفناک انکشافات
کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زيرو سے گرفتار ہونے والے عمير صديقي نے جوائنٹ انوسٹي گيشن رپورٹ ميں انکشاف کیا ہے کہ میں نے رياست پاکستان کے خلاف جنگ کي تياري کے ليے ایک فورس بنائي ہوئي تھي۔
نائن زيرو سے گرفتار ہونے والے عمير صديقي نے جے آئي ٹي ميں اہم انکشافات کردیئے ہیں۔ ملزم عمير صديقي نے مہاجر لبريشن آرمي بنائی جسکا مقصد پاکستان کے خلاف جنگ کي تياري کرنا تھا اور اسکے لیے لڑکوں کا انتخاب بھي کرليا تھا۔
ايم کيوايم ميں گلشن معمار سيکٹر کے سابق انچارج اور اليکشن سيل کے ہيڈ عمير صديقي کي جے آئي ٹي کے مطابق انہوں نے حماد صديقي کے حکم پر بائيس لڑکوں کي ٹارگٹ کلنگ ٹيم بنائي، اس ٹيم نے چوبيس افراد قتل کيے۔
عمير صديقي کي جے آئي ٹي کے مطابق وہ ٹی وی چینلز کے کارڈز کي آڑ لے کر ایمبولینس میں اسلحہ منتقل کرتے تھے اور يہی نہيں بلکہ پوليس کي کالي بھيڑيں بھي ملزم کے ساتھ تھيں۔
جے آئي ٹي کے مطابق کاؤنٹر ٹيررزم ڈپارٹمنٹ کا افسر علي رضا گرفتار ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس ملزمان کو فراہم کرتا تھا۔ ان تفتيشي رپورٹس کو ديکھ کر ملزمان اپنے ديگر ساتھيوں کو انڈرگراؤنڈ کراتے تھے۔ جے آئي ٹي ميں سفارش کي گئي ہے کہ ملزم کے خلاف ملٹري کورٹ ميں ٹرائل کيا جائے۔ سماء