رحمان ملک،آصف زرداری کے بلاوے پر لندن پہنچ گئے
لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کےلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے منظر عام آنے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کچھ روز قبل رحمان ملک کو لندن طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں؛ آصف زرداری، وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرینگ
مزید پڑھیں؛ آصف زرداری نے رحمان ملک کو فوری لندن طلب کرلیا
لندن روانگی سے قبل سماء سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر کوئی لندن پلان نہیں، مجھے آصف زرداری نے کیوں بلایا ہے یہ بھی نہیں جانتا۔
سابق صدر کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے سوال پر رحمان ملک نے کہا وزیراعظم کی تیمارداری کا فیصلہ زرداری کریں گے، جب کہ کور کمیٹی اجلاس میں سرزنش کے واقعے کو رحمان ملک نے ''باتھ روم نیوز'' قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کے منظر عام آنے پر ملکی سیاست میں ہلچل موجود ہے، جب کہ ملک کے وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین سمیت کئی چند اعلی شخصیات لندن پہنچ چکی ہیں اور کچھ پہلے سے ہی موجود ہیں۔ سماء