پی ٹی آئی کو ایف9میں جلسے کا گرین سگنل مل گیا

imran-khan-in-abbottabad اسلام آباد : وزیرداخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق  گرین سگنل دے دیا، چوہدری نثار نے ہدایت کی ہے کہ چوبیس تاریخ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ کبھی ہاں کھبی ناں، ایف نائن پارک اسلام آباد میں کھلاڑیوں کے جلسے کا انعقاد ایک پہیلی بن گیا، تاہم اب تحریک انصاف کو مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کیے جائیں، اس بات کی ضمانت لی جائے کہ شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوں اور معمولات زندگی پر کم سے کم اثر پڑے، پی ٹی آئی آرگنائزر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جلسے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے جلسے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں جلسے کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

INTERIOR MINISTER

D CHOWK

foundation day

Panama leaks

jinnah park

F9

Tabool ads will show in this div